تارکین وطن کی خبریں
تمام پاکستانی ،مراکشی اور سکھ کمیونٹی کا شکریہ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا،طاہر رفیع

بارسلونا(بیورورپورٹ )تمام پاکستانی ،مراکشی اور سکھ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اور میری پارٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا۔ان خیالات کااظہار سیوتادانس پارٹی کے رہنما طاہر رفیع نے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ دوران انتخابی مہم پاکستانی دوستوں نے کارنر میٹنگز ،عشائیے کی تقریب اور ظہرانہ کا انعقاد کیا اور وہاں پر انتخابی مہم کے سلسلہ میں اپنی پارٹی کا منشوران کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا اس کے علاوہ مشرقی پنجاب کے سکھ حضرات جنہوں نے اپنے گوردوارے میں بلا کر ہمیں بات کرنے کا موقع فراہم کیا اور ووٹ کا تعاون کیا ان سب کمیونٹی رہنماوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ انتخابات گزر گئے ہماری پارٹی کاتالونیا میں سب سے زیادہ نشستیں اور ووٹ حا صل کرنے والی پارٹی بن گئی لیکن ہم اس کے بعد بھی ایک دوسرے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اورجو بھی ہمارے مسائل ہیں ان کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔


واپس جائیں