تارکین وطن کی خبریں
تارکین وطن کے عالمی دن کے موقع پر بارسلونا بلدیہ کے زیر اہتمام تقریب، سابق سیکرٹری امیگریشن اوریل اماروس کی شرکت

بارسلونا(بیورورپورٹ )بلدیہ بارسلونا اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے بارسلونا میں 18 دسمبر تارکین وطن کا عالمی دن شاندار انداز میں منایا گیا۔ عالمی دن کے موقع پر بلدیہ بارسلونا مین ہونے والی تقریب میں سابق سیکرٹری امیگریشن اوریل اماروس نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں لاطین امریکن کے علاوہ دیگر ممالک کے افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر تارکین وطن کے مسائل اور وہ وجوہات جن کی بنیاد پر ایک فرد اپنا وطن چھوڑتا ہے کو موضوع بنایا گیا۔

جب سے دنیا معرض وجود میں آئی ہے انسان ترک وطن کر رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ بہتر آسائش زندگی اور تحفظ ہے۔اسپین میں بھی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد جن میں لاطین امریکن کے علاوہ ایشئین ممالک اور افریقن ممالک کے باشندے مقیم ہیں۔اور حکومت وقت تمام انسانوں کو بغیر کسی رنگ نسل اور مذہب تمام کو برابر کے حقوق دے رہی ہے۔ تقریب میں بولیویا کے تارک وطن افراد نے اپنے ملک کے مختلف موسموں اور تہذیبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے لباس اور حلیے اختیار کئے ہوئے تھے۔ جسے تقریب میں موجود تمام افراد نے بہت پسند کیا اور تالیاں بجا کر داد دی۔


واپس جائیں