تارکین وطن کی خبریں
تارکین وطن کی جرمنی بدری میں اضافہ نہیں ہوا

جرمن وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں برس سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزاروں کی ملک بدریوں میں ماضی کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ طور پر جرمنی چھوڑنے والوں کے لیے متعدد مراعات کے اعلانات کے باوجود اس تعداد میں اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ وزارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جنوری سے نومبر تک مجموعی طور پر بائیس ہزار دو سو تارکین وطن کو جبراﹰ ملک بدر کیا گیا جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 25 ہزار سے زائد تھی۔ واضح رہے کہ سن 2015ء میں چانسلر انگیلا میرکل کی جانب سے مہاجرین کے لیے ملکی سرحدیں کھولنے پر قریب ایک ملین تارکین وطن جرمنی پہنچے تھے۔


واپس جائیں