پی ٹی آئی آنے والے قومی الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی : چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ ( امریکہ )
کھاریاں ( بلال بٹ ) پی ٹی آئی آنے والے قومی الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی ان شاء اللہ عمران خان وزیراعظم بنیں گے اور پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ان خیالات کا اظہار ہیڈ PTI سوشل میڈیا USA چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی حقیقی عوامی لیڈر اور محب وطن پاکستانی ہیں ان کی صلاحیتوں سے ملک ترقی کے زینے طے کرے گا مخالفین کو عدالت عالیہ کے فیصلے سے منہ کی کھانا پڑی اور وہ ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت PTI کا ہی ہے۔