سوشلسٹ پارٹی نے پاکستانی کمیونٹی کو لولی پاپ دیا ہوا ہے۔سینیٹر رابرٹ مسیح
بارسلونا(بیورورپورٹ )ای آر سی (اسکیرا ری پبلیکانا )کا ہمالیہ ریسٹورنٹ پر انتخابی مہم کے سلسلہ کی کارنر میٹنگ۔تارکین وطن کے حقوق اور پارٹی میں نمائندگی پر پارٹی رہنماوں کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہمالیہ ریسٹورنٹ پر آزادی پسند سیاسی جماعت ای آر سی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رابرٹ مسیح نے کہا کہ سوشلسٹ پارٹی کا دوہرا معیار ہے ایک طرف جمہوریت کی حامی ہے تو دوسری جانب کاتالونیا میں 155 کے نفاذ کو بھی سپورٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشلسٹ پارٹی نے پاکستانی کمیونٹی کو لولی پاپ دیا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انتخابی فہرست کا حصہ بننے والوں کو آخری نمبروں میں رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فہرست میں پہلے نمبروں میں لانے کی بجائے پہلے سے بھی پیچھے کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی حقیقی معنوں میں اگر کوئی جماعت ہمدرد ہے تو وہ ای آر سی ہے۔جس نے اپنی انتخابی فہرست میں کئی غیر ملکی افراد کو پہلے نمبروں میں رکھا ہوا ہے ۔اور میری مثال سب کے سامنے ہے کہ مجھے سینیٹر بنانا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشلسٹ پارٹی کے دوہرے معیار سے باہر نکلیں اور پاکستانی کمیونٹی ای آر سی کا ساتھ دے۔