تارکین وطن کی خبریں
سیوتادانس پارٹی کا پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ جلسہ عام ،بنگالی، سکھ، مراکشی اور مقامی کمیونٹی کی شرکت

بارسلونا(بیورورپورٹ )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام ۲۱ دسمبر کو ہونے والے کاتالونیا پارلیمنٹ کے انتخابات کے سلسلہ میں سیوتادانس پارٹی کا انتخابی جلسہ عام ہوا جس میں پاکستانی، بنگالی، مراکشی، سکھ اور مقامی افراد نے شرکت کی ۔ جبکہ پارٹی کے سابق ایم پی اے سوسانا بلتران اور سررخیو نے خصوصی شرکت کی۔ جلسہ عام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قدیر اے خان نے حاصل کی،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کامران خان نے سر انجام دئیے۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سوئس کے صدر عمر فاروق بٹ خصوصی طور پر جلسہ میں شرکت کے لئے بارسلونا پہنچے ۔

اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نژاد طاہر رفیع کا سیوتادانس پارٹی کی جانب سے انتخابی فہرست میں جگہ پانا پاکستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری سیاست مقامی پارٹیوں میں ہونی چاہیئے تبھی ہم اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں اور مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ سیوتادانس پارٹی کی جانب سے پاکستانی نژاد امیدوار طاہر رفیع نے اپنے خطاب میں پارٹی منشور اور تارکین وطن کے لئے پارٹی کا لائحہ عمل بتایا۔ دیگر مقررین میں پی ٹی آئی اسپین کے آرگنائزر عبدالصبور، مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان طاہر، علی عثمان، شہباز کھٹانہ،راجہ نامدار اقبال خان ،بنگالی،مراکشی نمائندے بھی شامل ہیں۔


واپس جائیں