تارکین وطن کی خبریں
جنرل باجوہ کی سینیٹ کو بریفنگ خوش آئند ہے : چوہدری ظفر نواز حقیقہ ، چوہدری اشتیاق احمد برنالی

کھاریاں ( زمان احسن ) پاکستان ناروے اتحاد ویلفیئر یونین ( اوسلو ) کے چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ اور چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی سینیٹ کو بریفنگ خوش آئند ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اعلیٰ آرمی آفیسرز کے ہمراہ سینیٹ جاکر سینیٹرز کو قومی و عالمی صورتحال پر بریفنگ دینا بہترین اقدام ہے ۔ اس سے قیاس آرائیوں ، افواہوں کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے قومی قیادت اور فوج کو ملکر کام کرنا چاہیے ۔


واپس جائیں