ڈونالڈ ٹرمپ کی مسلمانوں پر عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرے پر اہلیان ڈنڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: فخر اقبال چودھری
ڈنڈی، اسکاٹ لینڈ: اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں گزشتہ شب مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوے اہلیان ڈنڈی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر عائد پابندیوں کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا.
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما فخر اقبال چوہدری نے اہلیان ڈنڈی کو مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ آج ڈنڈی کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مذہبی منافرت، نسلی تعصب اور انتہاپسند پالیسیوں کی ہر محاذ پر مخالفت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس حکم نامے سے مستقبل میں پاکستان کے شہریوں پر پابندی لگنے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے. ڈنڈی کے عوام نے اس صدارتی حکم کو مذہبی منافرت اور نسلی تعصب پر مبنی سمجھتے ہوے ہنگامی طور پر آج کے مظاہرے کا انقاد کیا. اس کامیاب ہنگامی مظاہرے میں ڈنڈی کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا.