تارکین وطن کی خبریں
16 دسمبر سانحہ پشاور اور سقوط ڈھاکہ پر اردو دوست ایسوسی ایشن کا اپنے پختونخواہ کے دوستوں کے ساتھ تقریب،شمعیں روشن کی گئیں اور بچوں کے لئے دعائے مغغرت کی گئی

بارسلونا(بیورورپورٹ )16 دسمبر 2014 کے طلوع ہوتے سورج کے ساتھ کسی بھی شخص نے نہیں سوچا ہو گا کہ یہ دن جاتے جاتے کتنی بھیانک یادیں چھوڑ کر جائے گا۔ تین سال گزر جانے کے باوجود آرمی پبلک سکول پشاور میں بیتے قیامت کے لمحے آج بھی ذہنوں پر نقش ہیں۔پشاور میں آرمی پبلک سکول سانحہ کو تین برس بیت گئے۔ کئی مائوں کی گودیں اجاڑ دی گئیں۔ بارسلونا میں اردو دوست ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں شہداء پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی اور آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا گیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ 144 شہادتوں نے پھولوں کے شہر کو آہوں اور سسکیوں میں ڈبو دیا۔ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے والدین کو اپنے پیاروں کا غم آج بھی کھوکھلا کر رہا ہے۔تقریب سے اردو دوست ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے خطاب کیا اور فاتحہ خوانی کرائی۔

اس بار تقریب کا اہتمام بار سلونا کے نواحی گاوں میں شمس العارفین خان ،زین العابدین خان اور ان کے خاندان کی جانب سے ترتیب دی گئی یہاں پر پشاور اور خیبر پختونخواہ کے لوگ مقیم ہیں۔جن میں شمس العارفین۔زین العابدین ۔اشفاق احمد۔وسیم۔غنی خان۔نادر خان۔ارشد خان۔رمیض خان۔کلیم خان۔امداد علی۔نواز خان۔وقار ۔چوہدری محمد آصف۔ارسلان خان۔اسلم خان اور دیگر کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔


واپس جائیں