تارکین وطن کی خبریں
ہمشیہ جیتنے والا کپتان آخر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تحریر، محمد طارق

ناروے کرکٹ کی سب سے بڑی شخصیت کپتان خالد محمود دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے- کپتان خالد محمود ناروے کے سماجی، سیاسی ، کھیل خصوصا کرکٹ کے حلقوں میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے ۔ کپتان خالد محمود ناروے کرکٹ کے بانیوں میں سے ہیں، جنہوں نے اپنی ساری زندگی ناروے کرکٹ کی ترقی میں وقف کر دی ، خالد محمود صاحب 70 کی دھائی میں اپنے والدین کے ساتھ ناروے آئے ، لاہور میں اچھی ٹیموں میں کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ناروے آتے ہی ناروے کرکٹ کے پہلے کلب سنٹر م کرکٹ کلب سے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا ، اور آخر تک اسی کلب سے وابستہ رہے۔ کپتان خالد محمود صاحب آجکل نارویجین کرکٹ فیڈریشن میں کرکٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے آرگنائزر عہدے پر فائز تھے ۔

کپتان خالد ناروے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہے ، انہوں نے15 سال تک سنٹر م کرکٹ کلب کی کپتانی کی ، انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں نارویجین کرکٹ فیڈریشن کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں- پچلھے چند سالوں میں ان کو موذی مرض سرطان تشخیص ہوا، اس مرض کا اس وقت علاج کیا گیا ، وہ دوبارہ نارمل زندگی گذرانے لگے ، بلکہ زیادہ سرگرم ہو کر ناروے کی کرکٹ کی ترقی میں کرکٹ کے میدانوں اور کرکٹ کے انتظامی امور میں اپنا بھرپور کردار کرنے لگے ۔

پچلھے ہفتے ان کو جسم میں تھوڑی تکلیف ہوئی اور ان کو ہسپتال داخل کر لیا گیا ، ڈاکٹرز نے اپنے ٹریٹمنٹ شروع کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ سرطان سارے جسم میں پھیل چکا ہے ۔ اور آخرکار کرکٹ کے میدانوں میں ہمشیہ جیتنے والا کپتان خالد اپنی زندگی کی بازی ہار گیا


واپس جائیں