تارکین وطن کی خبریں
کپتان ناٹ آؤٹ، پی ٹی آئی اسپین کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

بارسلونا(بیورورپورٹ) کپتان ناٹ آؤٹ، جہانگیر ترین آؤٹ، سپریم کورٹ نے نااہلی کیس پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔ عمران خان آف شور کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں نہ ڈائریکٹر، نیازی سروسز ظاہر کرنا لازم نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست کر مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلہ کے بعد دنیا بھر میں آباد پی ٹی آئی کے ممبران ،کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا۔بارسلونا میں بھی پی ٹی آئی اسپین کے صدر ملک محمد شہباز اور دیگر عہدیداران ،کارکنان نے اپنے قائد عمران خان کے صادق اور امین قرار دئیے جانے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور آئی آئی ،پی ٹی آئی کے نعرے بھی لگائے


واپس جائیں