حاجی عمرمرالہ بطور سینئر نائب صدر PTI یوتھ ونگ ضلع گجرات بہترین انتخاب ہیں : چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ
کھاریاں ( بیورورپورٹ) حاجی عمرمرالہ بطور سینئر نائب صدر PTI یوتھ ونگ ضلع گجرات بہترین انتخاب ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ہیڈ PTI سوشل میڈیا USA چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل مرالہ حاجی عمر مرالہ ( چوہدری عامر شہزاد ) صحیح معنوں میں تحریک انصاف کے مخلص ، متحرک ورکر اور پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔ PTI یوتھ ونگ پنجاب کے صدر علی امتیاز وڑائچ اور ضلعی صدر چوہدری وجاہت ڈھل نے انہیں ضلعی سینئر نائب صدر یوتھ ونگ نامزد کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے ۔ ہم حاجی عمرمرالہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔