پاک ویلنسیا گرینڈ فیملی فیسٹیول،پاپ سنگر ابراہیم فیض اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
ویلنسیا(نمائندہ خصوصی )اسپین کے صنعتی شہر ویلنسیا میں ۱۷ دسمبر اتوار سہ پہر اڑھائی بجے پاک ویلنسیا گرینڈ فیملی فیسٹیول ہونے جا رہا ہے۔ جس میں معروف پاپ گلو کار ابراہیم فیض اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ابراہیم فیض کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی فنکار بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔پاک ویلنسیا گرینڈ فیملی فیسٹیول میں سفیر پاکستان رفعت مہدی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔فیسٹیول کے مہمان خصوصی مہر جمشید احمد ہونگے۔پاک ویلنسیا گرینڈ فیملی فیسٹیول میں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانیوں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔پاک ویلنسیا گرینڈ فیملی فیسٹیول میں داخلہ فری ہے۔