شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے: ندیم ڈار (کوریا)
کھاریاں(جبارساگر)شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے۔بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردیبڑھ رہی ہے ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو پاکستانی قوم ہمیشہ یادرکھے گی۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اور پر عزم ہے۔راہنماپاکستان تحریک کوریا انصاف ندیم ڈارنے شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے دہشت گردی کروارہی ہیں۔ بھارت مسلسل افغانستان کے ذریعے پاکستان میں تخریب کاری کررہا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنی جان قربان کرنے والے پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید اور سپاہی کی شہادت پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔