پی ٹی آئی اسپین کا انتخابات کے بعد پہلا باقاعدہ مشاورتی اجلاس ، ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کردیا گیا،عبدالصبور کو پی ٹی آئی اسپین کا آرگنائزر مقرر کیا گیا
۲۵ دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھر پور منانے کا اعلان،حلف وفاداری کی تقریب بھی اسی دن ہوگی پاکستان تحریک انصاف سپین کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہونے کے بعد پہلا باقاعدہ مشاورتی اجلاس
بارسلونا(پ ر) پاکستان تحریک انصاف سپین کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہونے کے بعد پہلا باقاعدہ مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز ملک قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی جس کی سعادت محمد فاروق سانگو نے حاصل کی- اجلاس میں پارٹی راہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا تمام پارٹی ممبران کے سامنے رکها گیا جس میں پچیس دسمبر قائد اعظم ڈے، حلف برداری کی تقریب اور پارٹی کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ شامل تها-اجلاس میں اکثریت رائے سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ تنظیم سازی کرنے کا اختیار الیکٹڈ پینل کو ہے اور ہم تمام ممبران ان کے تنظیم سازی پر کیے جانے والے فیصلے کو تسلیم کریں گئے-اجلاس میں حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے اکثریت رائے سے فیصلہ ہوا کہ ہم پچیس دسمبر بروز سوموار حلف برداری کی تقریب کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بهی کاٹیں گئے مقام اور وقت کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا- اس بات پر بهی اتفاق کیا گیا کہ جلد ہی فری ممبر شپ کے کیمپس کا انعقاد مختلف جگہوں پر کیا جائے گا-مقررین میں پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شہباز ملک، جنرل سیکرٹری شہزاد اصغر بهٹی، انفارمیشن سیکرٹری طارق رفیق بهٹی، ڈاکٹر ہما جمشید، ڈاکٹر عرفان مجید، بابا ذوالفقار علی حشمت، چوہدری ارشد محمود بوگا، چوہدری ناہید انجم، چوہدری یاسر گجر شامل تهے جنہوں نے منتخب ہونے والے پینل کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتخب پینل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی سپین کو آرگنائز کرنے میں ان کے ساته مکمل تعاون کریں گئے-اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سپین عبدالصبور نے ادا کیے- محمد شہباز ملک نے پی ٹی آئی سپین کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ہے ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گئے اور سپین بهر میں پارٹی کو آپ ساتھیوں کے تعاون سے آرگنائز کریں گئے انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام پارٹی راہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور اس بات پر یقین رکهتے ہیں کہ پارٹی کے تمام معاملات عین جمہوری انداز میں مشاورت کے عمل سے ہی مکمل ہونے چاہئے انہوں نے تنظیم سازی کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ پہلا مرحلہ ہم نے مشاورت سے عین میرٹ پر مکمل کیا ہے اور دوسرے اور تیسرے مرحلے کو مکمل کرنے سے پہلے ہم او آئی سی سے مشاورت کر کے میرٹ کا مکمل خیال رکهیں گئے-انہوں نے مزید کہا کہ اورسیز میں رہتے ہوئے ہماری پارٹی کی جو توقعات ہم سے وابستہ ہیں ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گئے-انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان کے تمام قومی دن ہم سپین میں اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے کریں گئے اور تمام ایونٹس میں زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبران کی شرکت کو یقینی بنائیں گئے- اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سپین کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں صدر پاکستان تحریک انصاف سپین محمد شہباز ملک نے درج ذیل پارٹی راہنماؤں کے لئے ممبر آف سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کیا- ڈاکٹر ہما جمشید، بابا ذوالفقار علی حشمت، چوہدری گلریز بوگا، راجہ غیور عباس، فیض احمد قریشی، ڈاکٹر عرفان مجید، ارشد محمود بوگا، آصف بٹ، لالہ زمان، چوہدری اظہر (میڈرڈ) زاہد قیصر صدیق ( میڈرڈ)، حافظ صداقت حسین (سارا گوسا) ،احسان الوہاب( تر توسہ )، چوہدری زاہد اقبال(صبادیل)، چوہدری مستنصر (صبادیل)، ظفر علی خان،محمد افضال (روبی) رانا نوید احمد اور میاں نوید شامل ہیں- اس کے علاوہ جن مزید لوگوں کو پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی سپین کے لئے ذمہ داریاں دی گئی ہیں ان میں سینئر نائب صدر افضال احمد چیمہ، عارف حسین وڑائچ، چوہدری یاسر گجر نائب صدر رانا اختر، عمران یونس صندل، چوہدری ناہید انجم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید فریاد حسین شاہ، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری جاسم لطیف کے علاوہ سیکرٹری سوشل میڈیا ملک عمران مظہر، افضل علی اور مرتضی ہنجرہ، فائنانس سیکرٹری محمد آصف کے نام شامل ہیں- پی ٹی آئی سپین کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالصبور کو آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سپین کی ذمہ داری دی گئی ہے- اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی بهرپور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے- اجلاس میں پی ٹی آئی اٹلی کو یورپ سب سے زیادہ اور پی ٹی آئی گریس کو دوسرے نمبر پر ممبر شپ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا- اجلاس کے آخر میں تمام معزز ممبران کے اعزاز میں محمد شہباز ملک،اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سپین شہزاد اصغر بهٹی کی طرف سے عشائیہ دیا گیا