مسلم لیگ (ن ) پاکستان کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے : چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ
کھاریاں ( زمان احسن ) رہنما مسلم لیگ (ن ) لائرز ونگ انگلینڈ چوہدری عنصر محمو دایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) پاکستان کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے ۔ پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، موٹر ویز کا جال بچھانا ، تعلیم و صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کرنا میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا کریڈٹ ہیں ۔ 4 سال پہلے اور آج کے پاکستان میں واضح فرق ہے ۔