ایدھی آف کھاریاں چوہدری شاہد شاکر ناروے سے واپس پاکستانی پہنچ گئے
کھاریاں ( زمان احسن + بلال بٹ ) ایدھی آف کھاریاں چوہدری شاہد شاکر ناروے سے واپس پاکستانی پہنچ گئے ۔ مختلف سماجی و استقبالیہ تقریبات میں شرکت کرینگے ۔ چوہدری شاہد شاکر دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے حوالے سے ایک معروف نام ہیں ۔ ان کی گرانقدر سماجی خدمات کی وجہ سے انہیں "ایدھی آف کھاریاں " بھی کہا جاتا ہے ۔ خوش اخلاق ، ملنسار اور ہمدرد شخصیت کے مالک چوہدری شاہد شاکر پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مستحقین و سفید پوش خاندانوں کی امداد کرینگے ۔ اور اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب سے ملاقاتیں کرینگے ۔