ہماری سیاست پاکستانی کمیونٹی کے مفاد کی سیاست ہے۔طاہر رفیع
بارسلونا(بیورورپورٹ )ہماری سیاست کاتالونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مفاد کی سیاست ہے۔ان خیالات کااظہار سیوتادانس پارٹی کے امیدوار طاہر رفیع ایم بی اے نے معروف سماجی شخصیت سفیر بھٹی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔
انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 16 سالوں سے کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہا ہوں اور آئیندہ بھی اسی طرح کرتا رہوں گا اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی پارلیمنٹ میں بہت ضروری ہے تا کہ ہم قانون سازی میں بھی حصہ لے سکیں کیونکہ میری پارٹی سیوتادانس واحد پارٹی ہے جو رنگ نسل زبان کلچر اور مذہب کا فرق نہیں کرتی بلکہ برابری کی سطح پر تمام شہریوں کو دیکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے16 سالوں سے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے دوسری سیاسی جماعتوں میں حصہ لینے کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کا کوئی بھی کام نہیں کروایا جا سکا بلکہ ذاتی مفادات کی ترجیع دی گئی جس کی وجہ سے آج تک ہمارے بہت سے مسائل التوا کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آپ بھائیوں کے تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو سامنے رکھا جائے گا۔اور آپ لوگوں کے حقوق کی بات کاتالان پارلیمنٹ کے اندر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی۔انہوں نے اپنی پارٹی سیوتادانس کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت میں پڑھے لکھے افراد شامل ہیں ان میں اکثریت ڈاکٹرز۔انجینئرز اور پروفیسرز کی ہے جو اسپین کی بقا اور ترقی کا ایجنڈا رکھتے ہیں اور اپنا موقف واضح رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کاتالان پارلیمنٹ کی صدر کے لئے اینس ماراداس ہیں اور 21 دسمبر کو انتخابات ہو نے جا رہے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ پولنگ کا حصہ بن کر پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔