تارکین وطن کی خبریں
بارسلونا ٹیکسی سیکٹر سے خطرات کے بادل چھٹ گئے،

ایک سال سے جاری ہڑتالوں کا سلسلہ فی الوقت مئیر کے اعلان کے بعد رک گیا

بارسلونا (پ ر) آج 4 دسمبر سوموار مئیر آدا کولاو سے ٹیکسی سیکٹر بارسلونا کی تمام تنظیموں نے ملاقات کی۔ جس میں پاک ٹیکسی نے بھی شرکت کی۔ گزشتہ ایک سال سے جاری ہڑتالوں کا سلسلہ فی الوقت مئیر کے اس اعلان کے بعد رک گیا ہے کے" بارسلونا اور اس کے مضافات میں تمام (vtc) لائسنس کو نئے سرے سے 1/30کے قانون کے مطابق لائسنس میٹروپولیٹن اتھارٹیز سے حاصل کرنے ہونگے" اس کو باقاعدہ قانون کی شکل دینے کیلئے مئیر آفس کی لیگل ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیکسی سیکٹر میں پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت پاک ٹیکسی کی نو منتخب ٹیم صدر اقبال کھوکھر ، جنرل سیکرٹری سید جنید شاہ ترجمان سید شیراز اور ایگزیکٹیو ممبرز شہباز احمد کھٹانہ،تجاوز وڑائچ ،عمران گوندل، اصغر باگڑی اور دیگر ساتھیوں نے بھر پور محنت کی ہے۔ جن کے اس کردار کو تمام سیکٹر کے دوستوں نے بھر پور طریقے سے سراہا ہے۔

ٹیم کے تمام ممبران نے دیگر گروپس پاک گوندل ،پاک بی سی این،فاسٹ اور تمام انڈیپنڈنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان ہڑتالوں میں نہ صرف اخلاقی بلکہ مالی طور پر بھی تعاون کیا۔اور اسی طرح مکمل یونیٹی اور ذہنی ہم آہنگی کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کا بھی ارادہ کیا ہے۔

دوست نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک ٹیکسی سید شیراز نے کہا کہ بارسلونا کی ٹیکسی کے مستقبل کیلئے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے اور اس سے بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگی اور اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا رحجان بڑھے گا۔ اور لائسنس کی گھٹتی ہوئی پرائس بھی مستحکم ہو گی۔ تاہم ایک سوال کے جواب میں آنہوں نے کہا کہ سیکٹر کی تنظیمیں اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کابی فائی اس قانون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتی ہے لیکن سیکٹر کی تنظیمیں ہر محاذ پہ لڑنے کیلئے ماہر ٹیم رکھتی ہیں


واپس جائیں