کویت:اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن اور پاکستان اکیڈمی فار سپیشل کڈز کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلیے پکنک کا اہتمام
کویت(محمد عرفان شفیق سے) اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن اور پاکستان اکیڈمی فار سپیشل کڈز کے زیر اہتمام کویت میں مقیم پاکستانی کیا گیا۔
سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹی عمر جادید نے خصوصی طور پر پکنک میں شرکت کی۔ کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی پکنک میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محترم نوشاد نے پاکستان سے بذریعہ ٹیلیفون حاضرین سے خطاب کیا ۔ صدر اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن جنید احمدنےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پکنک کا مقصد تمام والدین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ انہیں آگاہی دی جائے کہ وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں اور کسی سے کم تر نہیں۔ بچوں کے والدین نے بچوں کے ہمراہ مختلف گیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بچوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا۔ پاکستان ویمن فورم کویت کے ٹیم نے فیس پینٹنگ اور مختلف کھیلوں میں شرکت کی۔