تارکین وطن کی خبریں
سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کی جانب سے 15ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کویت( محمد عرفان شفیق سے) کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خدمہ خلق کے جذبے اور کویت میں مقیم پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلے ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ صحت عامہ، روزگار، تعلیم، کھیل غرض یہ کہ کوئی بھی صنف ایسی نہیں جہاں پاکستانی کسی سے کم ہوں۔

اسی خدمت کے جذبے کے تحت کویت میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر حضرات کی تنظیم سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت پاکستانی کمیونٹی کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پندروہیں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، یہ کیمپ جلیب الشیوخ کے علاقے میں واقع پاکستان انگلش سکول و کالج کی عمارت میں یکم دسمبر، 2017 بروز جمعۃ المبارک قائم کیا گیا، جس میں کویت کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں پاکستانی مرد و خواتین شرکت کی۔ کیمپ کا دورانیہ بعد از نماز جمعۃ 1بجے سے شام 6 بجے تک تھا۔

کیمپ کا باضابطہ افتتاح سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر نے کیا۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل مسز صنوبر فرخ، سکول کے اساتذ ہ اور کمیونٹی کے دیگر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ مفت علاج کے سہولت فراہم کرنا سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کا نہایت احسن قدم ہے اور ہر مرتبہ لوگوں کا رجحان مثبت ہوتا ہے، جو کہ سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے سکول کی پرنسپل اور انتظامیہ اور پاکستان بزنس کونسل کویت کی کیمپ کے انعقاد میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز اِن کویت کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہٗ جات کے پاکستانی تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور اس کیمپ میں 850سے زائد مریض استفادہ کر چکے ہیں، جن میں پاکستانی، بھارتی اور بنگلادیشی شہری نمایاں تھے۔

کیمپ منعقد کرنے کا بڑا مقصدان لوگوں کو صحت عامہ کی سہولت بہم پہنچانا ہوتا ہے جو زبان کی دشواری کے باعث اپنا مسلہ ڈاکٹر کو سمجھا نہیں سکتے۔ کویت کے ہسپتالوں اور پولی کلینک میں زیادہ تر عربی ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں، جہاں بہر حال زبان سے ناآشناسی ایک بڑا مسٗلہ ہوتا ہے لہذا ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے تمام پاکستانی بھائی ایک چھت تلے اپنا مکمل چیک اپ کرواسکیں اور تمام میسر سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔ کیمپ میں بلڈپریشر، بلڈ شوگر اور ای سی جی کے فری ٹیسٹ کے علاوہ تمام ادویات مفت فراہم کی گئیں۔


واپس جائیں