ایک کی بجائے 4وزیرِاعظم ن لیگ کی کمزوری ہے۔اعجازالحق
جدہ(خالدنوازچیمہ)صدرمسلم لیگ(ضیاء)اعجازالحق نے جدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اندرونی طورپرکمزورہورہی ہے چارناموں میں سے ایک وزیرِاعظم اورباقی تین بھی اپنی اپنی جگہ پرائم منسٹر بنے ہوئے ہیں، پانامہ کیس کو قانونی طور پر لڑا جاتا تو صورت حال مختلف ہوتی اسے غلط طریقے سے سیاسی طور پر لڑا گیا جس سےبہت نقصان ہوا ، ن لیگ جدہ کے سرپرست مسعود احمد پوری کے ظہرانے میں نیوزالرٹ سے بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ عدلیہ اور اداروں پر الزام تراشی کرکے صورت حال کو خراب کیا ہے ،ان کامزیدکہناتھاکہ ختم نبوتؐ کے دھرنوں کو کنٹرول کرنے کو کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی وزیر قانون کو پہلے روز ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا کہ عوام پریشان نہ ہوتے ، ظہرانے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،سابق وفاقی وزیر اعجازالحق سے پاکستان جر نلسٹ فورم کے وفدنےامیر محمد خان کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں خالد نواز چیمہ،اسد اکرم ، مسر ت خلیل ،جمیل راٹھور بھی شامل تھے۔