جدہ:چودھری مختاررانجھاکی 35سالہ خدمات کے اعتراف میں الوادعی تقریب
جدہ(خالدنوازچیمہ)سعودی عرب کے معروف بزنس مین چودھری محمد افضل جٹ نے چوہدری مختار رانجھا کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں الوداعیہ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سعودی عرب کی واحد نمائندہ فورم پاکستان جر نلسٹ فورم سعودی عرب کی سیاسی، سماجی اور بزنس کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،چوہدری اعظم، چوہدری جعفر، چوہدری محمد منیر سندھو، مسعود احمد پوری، نورآرائیں، سید ریاض حسین بخاری، چودھری خالد چاھل، چوھدری عبدالخالق جٹ، چوہدری مہدی وڑائچ، چودھری ساجد بل، چودھری افضل گوندل، چودھری عنایت جاڑا، چودھری وحید، ملک حمایت علی، مہر احمد بخش، نثار مغل ، احمد بشیر، فرخ رشید، میاں اسماعیل اور ذکیر بھٹی کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں دوستوں نے شرکت کی ،چودھری مختار رانجھا کی سعودی عرب میں پینتیس سالہ خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چودھری مختار کیلئے پاکستان میں باقی زندگی بھی بھر پور گزارنے کیلئے دعا کی، چودھری محمد مختار کی سیاسی سماجی فلاحی کاموں کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا مقررین نے اپنے خطاب میں مختار رانجھا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا چودھری مختار رانجھا نے اپنے خطاب میں تمام دوستوں اور سیاسی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے خطاب میں چودھری محمد افضل جٹ کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کو متحدکرنےمیں افضل جٹ کا بہت بڑا کردار ہے چودھری اعظم عنایت جاڑا،سید ریاض بخاری، مسعود پوری ،ملک حمایت علی ،چودھری جعفر نے اپنے خطاب نے مختار رانجھا کی خدمات کو سراہا۔