لومیزانے مدنی اسلامک سنٹر میں ماہانہ محفلِ میلادالنبی صلی الله عليه وآلہ وسلم کا نعقاد،
اٹلی (نمائندہ خصوصی) لومیزانے مدنی اسلامک سنٹر میں ماہانہ محفلِ میلادالنبی صلی الله عليه وآلہ وسلم کا نعقاد، خطیب جامعہ ہذا علامہ غلام امین الدین معظمی نے محفل سے خصوصی خطاب فرمایا جبکہ ثناء خواں عتیق الرحمٰن کھٹانہ اور جامعہ ہذا کے طلبہ نے ہدیہ عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل کیا، محفل سے علامہ غلام امین الدین معظمی صاحب نے میلادِ مصطفیٰ پر مدلل بیان کیا، انہوں نے حطاب کرتے ہوئے ملکِ پاکستان کی تازہ ترین صورتِ حال پہ افسوس کا اظہار بھی کیا اور حکومت کے رویے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور تحفظ ناموسِ رسالت کے دھرنے پر پولیس ایکشن کیوجہ سے شہید ہونے والے افراد شہدائے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حکومت کے خلاف قرارداد مزمت پیش کی جس کو حاضرینِ محفل نے ایگری کیا اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی ، بعد ازاں مسجد انتظامیہ اور صدر اسلامک سنٹر لومیزانے خان اسمٰعیل خان اور دیگر نے لنگر شریف کیساتھ حاضرین کی تواضح کی ۔