تارکین وطن کی خبریں
حیات آباد واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔عباس خان

صوابی(بیورو رپورٹ) معروف صحافی عباس نے حیات آباد واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اور پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر پوری قوم کی ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر خراب ہو رہی ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام عدم تحفظ اور غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں جبکہ صوبہ میں موجودہ حکمران اقتدار کے ایوانوں تک محدود ہو چکے ہیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کی غیر یقینی کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے نہیں جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس طرح خصوصی توجہ دے کر عوام کے اعتماد کی بحالی اور غیر یقینی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے معروف صحافی عباس خان نے دھماکہ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کے گن مین کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔


واپس جائیں