تارکین وطن کی خبریں
پاکستان پر ہمیشہ کرپٹ حکمران مسلط رہے۔صغیر عالم رامے

جرمن(چیف اکرام الدین سے) یوکے کے معروف صحافی سیاسی اور کاروباری شخصیت گلاسکو یوکے کی رہائشی میاں صغیر عالم رامے نے کہا کہ بھارت ستر سال سے پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے پاکستان پر ہمیشہ کرپٹ اور بزدل حکمران مسلط رہے ہیں بھارت نے 1971 کو پاکستان کو توڑنے میں جو کردار ادا کیا اس میں پاکستان کے دشمن فوجی اور سیاسی عناصر شامل تھے جاگیرداروں اور وڈیروں کا بڑا ہاتھ تھا بے انصافیوں کی وجہ سے بھارت کو موقع مل گیا نریندر مودی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مکتی بانیوں کی کمانڈ کر رہے تھے یہ سازشیں پرانی ہیں سی پیک کا منصوبہ بہت بعد کا ہے انہوں نے کہا پاکستان پر اگر نواز شریف یا اصف زرداری جیسے کرپٹ لوگ مسلط ہونگے تو بھارت کو سازشیں کرنے کا ضرور موقع ملے گا مودی کو گلے لگانے والے اس ملک اور قوم کے دشمن ہیں بھارت کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں اور بزدل حکمران اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کوشش کر رہے ہیں پاکستان میں اگر کوئی جرات مند اور مخلص کرپشن سے پاک قیادت میں ہوتی تو ملک دولخت نہ ہوتا جن لوگوں کے کاروبار لندن،دبئ،اور انڈیا میں ہونگے اس ملک کے خلاف سازشیں ضرور ہونگی۔


واپس جائیں