فرانس:شیخ نعمت اللہ کی جانب سےعیدمیلادالنبی کی محفل کاانعقاد
فرانس(سید شاہ زیب ارشد)پیرس ادبی فورم فرانس کے سرپرست اعلی شیخ نعمت اللہ کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار محفل کااہتمام کیاگیا،،تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی،،محفل کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ساجد گورسی اورعاکف غنی نے سرورکائنات ﷺ کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا،نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے میاں امجد نے ربیع الاول کے مہینے کی برکات اوراہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی،،شیخ نعمت اللہ اور دیگر معززین نے ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،،مقررین نے ایک دوسرے کو ماہ ربیع الاول کی مبارکبادبھی دی ،،ان کا کہنا تھا کہ ربیع الاول وہ معززمہینہ ہے جس میں آقادوجہان حضورپاک ﷺ دنیا میں تشریف لائے،صادق اورامین کی آمد نے اس دنیا سے جہالت کے اندھیروں کو دور کیا آپ کی تشریف آوری نے قبائلی رسم ورواج کو تبدیل کیا وہ رسم ورواج جہاں بیٹیوں کو زندہ دفن کردیا جاتا تھااس کی جگہ شفقت اورمحبت کاایسا درس دیاکہ بیٹی آئے تو باپ اٹھ کراستقبال کرے اوراپنی چادر بیٹی کیلئے بچھا دے،،مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں بھی آپ ﷺ کی زندگی اورانکے بتائے ہوئے پیغامات کے مطابق زندگی گزارنی چاہئیے،،آخر میں ملک منیر احمد نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعاکرائی جس کے بعد معززین کی توزا لنگر سے کی گئی