تارکین وطن کی خبریں
یورپ میں مقیم تارکین وطن شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ چیف اکرام الدین

جرمن(بیورو رپورٹ ) چیف یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن معروف صحافی اکرام الدین نے کہا کہ یورپ ممالک میں مقیم تارکین وطن شدید مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ یورپ میں مقیم مہاجرین عربت،بے روزگاری، دہشت گردی،اور انتہا پسندی کی وجہ سے پاکستان سے باہر یورپ ممالک میں بے یار و مدد ہے اور یہاں پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے تارکین وطن ویزے کی حصول سے محروم ہے 5 سے 10 سال پرانے لوگ ویزے سے اور گورنمنٹ کام کی اجازت سے محروم ہے کیونکہ نہ ہونے کے ڈر و خوف کی وجہ سے وہ کہیں بھی کام نہیں کر سکتے اور نہ ہی کام کرنے کی اجازت ملتی ہےانہوں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر داخلہ،اور یورپ میں پاکستانی سفیروں سے پر زور مطالبہ کیا کہ یورپ اور خاص کرجرمن میں مقیم مہاجرین کے مسائل کے بارے میں یورپی یونین سے بات کریں اور مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور موجودہ مہاجرین کو ریلیف اور تحفظ فراہم کریں۔


واپس جائیں