بابائے الریاض نے خالد اکرم رانا کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر دیا
سعودی عرب(سید شاہ خسرو جان)بابائے الریاض جناب قاضی محمد اسحاق میمن صاحب کے کئے انداز.ایک انسان کتنا طاقتور ہوسکتا ہے، ان کی ہمت کتنی حد تک ہوسکتی ہے، ان کے اندر کتنے خداداد صلاحیتیں ایک وقت میں ہوسکتے ہیں، ان کی نظر کہاں کہاں سے گزر سکتی ہے، وہ کتنے مقدار میں خلق خدا کا دائرہ اپنے گرد وسیع کرسکتا ہے، وہ کتنے نعمتوں سے خود مالامال ہوسکتا ہے، ان کی حد نگاہ معیار کے کن بلندیوں کو چھوتا ہے، ان کے سینے میں محبت کے چشمے کس پیمانے پر مٹھاس سے بھرپور اور وسعت قلب کس قدر شیریں ہوسکتا ہے، ان کے رگوں میں خون کیساتھ ساتھ خوبصورت اور مثبت جذبات کا ملاپ کس اندازے سے جڑا ہوا ہے، ان کے سوچنے سمجھانے اور سمجھنے کے بے نظیر مثالیں کتنے ہوسکتے ہیں. یہاں تک بابائے الریاض نے ثابت کردیا کہ مختلف سوچ اور مختلف نظریات کے حامل شخصیات اور جماعتوں کیساتھ کس انداز سے تعلقات استوار کئے جاسکتے ہیں.
بابائے الریاض عملے مظاہرے اور خوبصورت انسانوں کے کرداروں کا ایک بھرپور نام ہے. اس نام کو سننے والوں کا، جاننے والوں کا اور واقفیت رکھنے والوں کا حلقہ بہت وسیع ہے. جہاں بابائے الریاض اپنے محبت بھرے لہجے اور کمیونٹی کے بزرگ کے حیثیت سے جانے جاتے ہیں، وہی پر ان کے کئے ہوئے کام کارناموں کے حیثیت رکھتے ہیں. عوامی آدمی اور سادہ لوح انسان کے تمام خوبیاں اللہ نے وراثت میں ان کو عطا کئے ہیں. ایک خاندانی پس منظر رکھنے اور ایک پروفیشنل آدمی ہونے کے باوجود ایک عام مزاج رکھنے والا پاکستانی ہے. جب اپنی سندھی روایتی ٹوپی سر پر رکھ کر کہی جاتا ہے. تو پاکستانیت اور انسانیت زندہ ہوجاتی ہے. کمیونٹی کا یہ شخصیت جو کہ سب کے ساتھ ایک پیار ومحبت کا رشتہ بنا کے چل رہا ہے. پاکستانی کمیونٹی کے بچے بچے اور جوان بوڑھے سے یہ واقف ہے. جب ان کیساتھ بیٹھتے ہیں تو اندازہ ہوجاتا ہے. محبت ، خلوص، درد ، ہمدردی، مخلصی، اپنا پن، اپنائیت، اخلاق اور تمیز و انسانیت کے اندر ہم کس پیمانے پر ہے. اللہ ان کو سلامت رکھیں. یہی تو دراصل پاکستانی کمیونٹی کی اصل کمائی ہے. جوکہ بابائے الریاض کے شکل میں ہمیں ملی ہے. پاکستان پیپلزپارٹی سے جنون کے حد تک عشق کرنے والا یہ شخصیت ابھی بھی اعتزاز احسن،خورشید شاہ، قمرالزمان کائرہ اور کسی رضا ربانی سے زیادہ جیالے کا ولولہ اور جذبہ رکھتا ہے. ابھی بھی بھٹو شہید اور بی بی شہید کے عقیدت اور احترام میں ان کے افکار کی پیروی کرتا ہے. بلکہ ان انکے پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کرتا رہتا ہے. اللہ سبحانہ وتعالی ان کے عمر دراز کرے. اور ان انکا سایہ ہمیشہ ہمارے اوپر رہے. وہ بیک وقت سیاستدان ایک پروفیشنل اور ایک بزرگ کے شکل میں موجود ہے. گزشتہ شب ان کے جانب سے جناب خالد اکرم رانا صاحب کے اعزاز میں جناب چودھری مجید صاحب کے السعید ہوٹل میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں جناب خالد اکرم رانا صاحب سمیت میڈیا کے دوستوں نے شرکت کی. جس میں صدر پاک میڈیا فورم جناب الیاس رحیم صاحب ، جنرل سیکرٹری پاک میڈیا فورم جناب عابد شمعون چاند صاحب اور جناب امتیاز احمد صاحب نے شرکت کی. اس کے علاوہ سینئر مسلم لیگی قائدین اس میں شریک ہوئے، جس میں جناب چوہدری مجید صاحب، جناب چودھری خادم صاحب، جناب زاہد سندھو صاحب، جناب رانا اشرف صاحب، جناب ناصر محمود صاحب، جناب راجہ یعقوب صاحب اور جناب طاہر خان صاحب سمیت میں نے شرکت کی. اس کے علاوہ پاک سرزمین کے جناب حنیف بابر صاحب بھی اس میں شریک تھے. جناب کاشف خان صاحب، جناب عبدالقیوم خان صاحب اور پیپلزپارٹی کے جناب محمد خالد رانا صاحب اپنے نجی مصروفیات کیوجہ سے شریک نہیں ہوسکے. اس موقع پر بابائے الریاض نے ایک مختصر خطاب کیا اور سب کا شکریہ ادا کیا.