بلاول بھٹو زرداری آنے والے نئے دور میں ملک کے سربراہ بنیں گے۔ زاہدہ ملک اعوان
یواےای(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت پی پی پی رہنما یواےای زاہدہ ملک اعوان نے کہاہے کہ ملک بجلی گیس اور دیگر بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے بلاول بھٹو زرداری آنے والے نئے دور میں ملک کے سربراہ بنیں گے اور ملک کو تمام بحرانوں سے نکال لیں گے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ سندھ کے عوام کا آواز بن چکا ہے یہ نعرہ سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والوں کے لئے للکار ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں سندھ قائم و دائم رہیگا