پاکستان کے عوام شعبدہ بازوں کو مسترد کرتے ہیں ۔ صدر اکرام الدین
جرمن(بیورو رپورٹ) یورپی انٹرنیشنل میڈیا کے چیف و صدر گلوبل یونین آف جرنلسٹ جرمنی معروف صحافی اکرام الدین نے ک ملک میں غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے جمہوریت کی مضبوطی ضروری ہے پاکستان کی عوام شعبدہ بازوں کو مسترد کردے صدر گلوبل یونین آف جرنلسٹ جرمنی معروف صحافی اکرام الدین نے اپنے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو سب کچھ تباہ و برباد ہو جائیگا اور میڈیا اور صحافی بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو ہی یہ حق حاصل ہے کہ وہ جس کو مرضی ووٹ دیکر منتخب کریں غیر آئینی اقدامات ملک کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے بھی ملک میں جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اور جب ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے تو پھر غیر آئینی مطالبات کو بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اگر کوئی شعبدہ باز لوگوں کو ساتھ ملا کر جمہوریت پر حملہ آور ہوتا ہے تو پاکستانی عوام کو اسے مسترد کرنا چاہیے کیونکہ ملکی بقاء کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔