پاک ہاوس ریسٹورنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے (سید خسرو جان صاحب) کے طرف سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی) پاک ہاوس ریسٹورنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے (سید خسرو جان صاحب) کے طرف سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا. جس میں تمام پارٹیوں، ادبی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ مذہبی جماعتوں کے اکابرین نے شرکت کی. پروگرام میں ایمبیسی آف پاکستان سے خصوصی طور پر جناب محمودلطیف صاحب (ویلفئیر اتاشی) بطور مہمان ی شریک ہوئے. اور کمیونٹی کے مسائل پر خصوصی طور گفتگو ہوئی. پروگرام کے نظامت کے فرائض سید خسرو جان صاحب اور ناصر محمود صاحب نے ادا کئے. تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری عزیزالرحمن صاحب نے حاصل کی، جس کے بعد ایک ابھرتا ہوا ستارہ اور پاک میڈیا فورم سے تعلق رکھنے والے صحافی جناب عابد شمعون چاند صاحب نے نعت رسول مقبول پیش کردی. جس کو حاضرین نے انتہائی احترام سے سن کر داد دیا. مقررین نے کمیونٹی کے مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے اپنے اپنے تجاویز پیش کردئے، جس کے بعد تفصیلا اس پر جناب محمود لطیف صاحب نے بات کی. اور مختلف حوالوں سے لوگوں کے طرف سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دئے. مقررین میں سے تحریک انصاف الریاض ریجن کے صدر جناب عبدالقیوم خان صاحب، مسلم لیگ ن الریاض ریجن جناب خالد اکرم رانا صاحب، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جناب خالد محمد رانا صاحب، سینئر رہنما مسلم لیگ ن جناب زاہد لطیف سندھو صاحب،صدر پاک میڈیا فورم کے صدر جناب الیاس رحیم صاحب، الریاض شہر کے مشہور شاعر رانا خادم حسین صاحب اور دور حاضر کے ایک خوبصورت اور نوجوان شاعر جناب وقار نسیم وامق صاحب نے اپنی خوبصورت شاعری پیش کردی. جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا. کھل کر ایشوز پر پر بات ہوئی. اور اس اسکے حل کے حوالے سے مثبت تجاویز سامنے آئے جو کہ انشاءاللہ بہت جلد ایمبیسی اس پر کام کریگی. پروگرام میں الریاض شہر کے تمام معززین شامل رہے جس میں مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب، تصدق جیلانی صاحب، ظہور احمد خان صاحب، مولانا ہمایون صاحب، چوہدری مجید صاحب، کاشف خان صاحب، ناصر محمود صاحب، راجہ یعقوب صاحب،ریاض راٹھور صاحب، عاصم اعوان صاحب، فیصل علوی صاحب، چودھری خادم صاحب، محمود ڈوگر صاحب، عاصم اعوان صاحب، سید فرمان علی صاحب، طاہر اللہ صاحب، ملک محمود صاحب اور سب سے بڑھ کر ہمارے بزرگ سیاستدان اور بابائے الریاض جناب قاضی محمد اسحاق میمن صاحب، اس کے علاوہ ملک جی ایم اعوان صاحب، حنیف بابر صاحب، سردار شعیب صاحب، عمران ججوی صاحب، عدنان بٹ صاحب، حافظ عبدالوحید صاحب، ملک حسنین صاحب، اجمل منہاس صاحب، فیاض گیلانی صاحب، وسیم ساجد صاحب اور جناب رانا افضال صاحب سمیت جناب امین تاجر صاحب کے علاوہ درجنوں شخصیات شامل ہوئے. ہم دل کے گہرائیوں سے جناب سید خسرو جان صاحب کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے کمیونٹی کے مسائل پر ایک سنجیدہ ڈسکشن کا اہتمام کیا اور اس پر ایک خوبصورت نشست کرانے کا انعقاد کیا. بے شک یہ ایک خوبصورت قدم ہے. جس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے. اس موقع پر سید خسرو جان صاحب کا کہنا تھا. کہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا سب سے بڑا فریضہ ہے. جس پر سب کیساتھ کام کیا جائے گا. ابھی بہت کام کرنا باقی ہے. کمیونٹی کے مسائل حل کئے بغیر چھین سے نہیں بیٹھ سکتے، سیاسی وابستگی سے ہٹ کر ان کا خدمت کرنا ہوگا، جتنے بھی پاکستانی دیارغیر میں مزدوری کررہے ہیں. ان کے مسئلوں کو اپنا مسئلہ سمجھ کر کام کریں گے لیڈران اور کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات کو یہ اعزاز حاصل ہے. کہ انہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کے مسائل میں اپنا کردار ادا کیا ہے. جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے. ایمبیسی کا کردار اور محمود لطیف صاحب کا تعاون ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کو حاصل رہا ہے. جس پر ہم سب ان کے مشکور ہیں. میڈیا کے نمائندوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جناب الیاس رحیم صاحب ، جناب مبشر انور صاحب، جناب عابد شمعون صاحب صاحب، جناب ملک ندیم شیر صاحب، جناب امتیاز احمد صاحب اور بابر علی صاحب کے خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں. میڈیا کا کردار انتہائی قابل فخر ہے. پاک میڈیا فورم کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے. اپنے تمام سینئرز کا مشکور ہوں