پیپلز پارٹی فرانس کی جانب سے یوم تاسیس اور گولڈن جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی، سابق کوارڈینیٹر یورپ کامران یوسف گھمن کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں اعشائیہ اور پریس کانفرس کا انعقاد بھی ہوا ،
پیرس (اشفاق چوہدری سے)پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت سابق کوارڈینیٹر یورپ کامرانیوسف گھمن منعقد ہوا جس میں یوم تاسیس کی گولڈن جوبلی تقریب کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ یوم تاسیس کا ایک پروگرام 29 نومبر کی شام منعقد ہو گا جبکہ گولڈن جوبلی کے سلسلے میں ایک کنونشن دسمبر کے دوسرے ہفتے منعقد ہو گا جس میں یورپ بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے شرکت کریں گے اس موقع پر پارٹی کے ورکرز نے متفقہ طور پر کامران یوسف گھمن کو آئندہ تنظیم کیلئے صدر نامزد کیا گیا اس موقع پر پریس کانفرنس میں سابق جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے کہا کہ کامران یوسف گھمن سے بہتر صدارت کےلئے کوئی موضوع نہیں ان کی یورپ بھر کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات ہیں سابق صدر اشرف گوندل نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہی ملک اندھیروں سے نکل کر ترقی کی راہ پر کامزن ہو گا کامران یوسف گھمن نے کہا کہ ہم میں کی پیپلز پارٹی کےخلاف کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں احتساب سب کا ہونا چاہے کسی ایک پارٹی یا ادارے کا نہیں کوئی بھی مقدس گائے نہیں۔