پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں مختلف علاقوں کے نوجوان شامل. صدر یوتھ ونگ نے ویلکم کیا، اجمل منہاس ساتھ تھے.
سعودی عرب(سید شاہ خسرو جان)جس میں کشمیر، فیصل آباد، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور صوابی کے دوست شامل ہوئے. جنہوں نے مسلم لیگ ن کے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا. اور صدر یوتھ ونگ راجہ یعقوب صاحب کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا. اس موقع پر صدر یوتھ ونگ سعودی عرب جناب راجہ یعقوب صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا عہد کیا کہ انشاءاللہ کارکنوں کو ان کا ہر جائز مقام دیا جائیگا. اور ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائیگا. اس موقع پر سینئر رہنما یوتھ ونگ جناب اجمل منہاس صاحب بھی شریک ہوئے اور اپنا ایک مختصر پیغام دیا.