درود پاک جہنم کی آگ سے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ ہے.اور اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت یقینی ہوجاتی ہے.میاں اشرف محمد اشرف نقشبندی
کوریا(شوکت علی)انَّ اَولی الناسِ بی اکثرَھم عَلَیّ صلوۃ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں میں میرے سب سے قریب وہ ہے جو مج درود پاک کی کثرت کرتا ہے۔محفل گلدستہ درود وسلام کا انعقاد بروز اتوار ۲۹ اکتوبر کو کاشانہء درود ہادان اسٹشن پوسان میں کیا گیا۔ جس میں پاکستان کیمونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر درود و سلام کے نذرانے پیش کئے گئے۔
اس موقع پر شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف قادری نقشبندی امینی نے کہا کہ محسنِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمانِ کامل کی شرط ہے۔ کثرت کے ساتھ درود وسلام پڑھنے سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت حاصل ہوتی ہے ۔ فروغ درود و سلام کے مشن میں ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر فقیہ العصر علامہ مفتی محمد امین صاحب کی بحالی صحت اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔