نوازشریف نے معیشت تباہ کر دی۔ کسان اور مزدور برباد ہو گئے۔چوہدری ساجد گوندل
یورپ(شاہد لطیف)ممتاز سایسی وسماجی شخصیت نامزد جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی یورپ چوہدری ساجد گوندل نے کہا ہے کہ نوازشریف نے معیشت تباہ کر دی۔ کسان اور مزدور برباد ہو گئے۔ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کی بجائے نوازشریف خود اختیارات کا منبع بن گئے۔ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے لیگی حکومت نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی انہوں نے کہا کہ پی پی نے قوم کو ایک بار پھر نوجوان قیادت دی ہے قوم کا ہر طبقہ بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کر رہا ہے لوگ بلاول بھٹو کو امید کی کرن سمجھتے ہیں بلاول ہی مستقبل ہے خود کو لیڈر کہنے والے مصنوعی سیاستدانوں کے چہروں کی چمک اتر چکی ہے