پاکستان و آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے وہ کردار ادا نہیں کیا جو اکیلے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ادا کیا۔ چوہدری مسعود اختر
برطانیہ(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شیفیلڈ برطانیہ چوہدری مسعود اختر نے کہ اہے کہ پاکستان و آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے وہ کردار ادا نہیں کیا جو اکیلے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ادا کیا آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی بلکل صفر ہے ہمیں اس حکومت سے توقعات تھیں کہ یہ تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ ریاستی اداروں کو بہتر بنائی گی مگر موجودہ حکومت کا حشر پی پی دور سے بھی بدتر ہے بحیثیت قائم مقام وزیر اعظم راجہ نثار ہوٹر والی گاڑی کے مزے لینے اور شادی بیاہ کی تقریبات میں انجوائے کرنے کے سواء آج تک کچھ نہیں کر سکے راجہ نثار کی ڈیڑھ سالہ کارکرگی انتہائی مایوس کن ہے۔