تارکین وطن کی خبریں
پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نوازشریف خود اختیارات کا منبع بن گئے تھے۔ فرحان احمد نقشبندی

یواےای(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رہنما پی پی پی یواےای صوفی فرحان احمد نقشبندی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نوازشریف خود اختیارات کا منبع بن گئے تھے اور اپنے اعمال کی وجہ سے ہی وہ اس انجام کو پہنچے ہیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے قوم کو ایک بار پھر نوجوان قیادت دی ہے اور عوام بلاول بھٹو کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، قوم کا ہر طبقہ بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کر رہا ہے جب کہ خود کو لیڈر کہنے والے مصنوعی سیاستدانوں کے چہروں کی چمک اتر چکی ہے۔


واپس جائیں