تارکین وطن کی خبریں
کنٹرول لائن کی مماثلت دیوار برلن کی طرح ہے ۔عمران رشید چوہدری

فرانس(سید شاہ زیب ارشد)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فرانس عمران رشید چوہدری نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کی مماثلت دیوار برلن کی طرح ہے جس طرح دیوار برلن کو وہاں کے لوگوں نے خود رونڈ ڈالا تھا بلکل اسی طرح کشمیری قوم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں دونوں اطراف کے کشمیری عوام رونڈ ڈالیں گے کشمیر کشمیری قوم کا ملک ہے اور اس کا فیصلہ بھی کشمیری قوم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کلبوشن یادویو کو پھانسی دینے کا فیصلہ منظر عام پر آیا تو بھارت حرکت میں آ گیا اور اس مقدمہ کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے گیا مگر گزشتہ 70سالوں کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا لیکن پاکستان اور کشمیری حکمران کشمیری قوم کا مقدمہ کورٹ آف جسٹس میں لیکر نہیں گئے جو کشمیری عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور ناانصاف ہے


واپس جائیں