شریف فیملی کے پہلے بچے اور بزنس پہلے ہی بیرون ملک ہیں اور ان کی جماعت کے خفیہ اجلاس بھی باہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، رائوعارف ندیم
یورپ(سید شاہ زیب ارشد)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت نامزد کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ بلاول ہائوس پیرس رائوعارف ندیم نے کہاہے کہ شریف فیملی کے پہلے بچے اور بزنس پہلے ہی بیرون ملک ہیں اور ان کی جماعت کے خفیہ اجلاس بھی باہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، قو م جاننا چاہتی ہے کہ کیا کچڑی پک رہی ہے ، نوازشریف جدہ سے پاکستان آکر اپنے وزراء سے مل لیتے ، اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں اور نیب میں ان کی انکوائری چل رہی ہے اور وہ دنیا کے چکر لگا رہے ہیں ان کو فوری استعفیٰ دیناچاہئے ، پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار بڑاہاتھ ہے ،نوازشریف کا یہ کہنا کہ سٹاک مارکیٹ کریشن ہو گئی ہے تو یہ کس کو کہہ رہے ہیں ان کی اپنی حکومت ہے ، ان کی حکومت میں ایکسپورٹ 25ارب ڈالرسے 20 ارب ڈالر پر آگئی ہیں، امپورٹ میں54 ارب تک پہنچ چکی ہیں،