: بریشیا میں الخدمت گروپ کے قیام کا اعلان،
اٹلی(نمائندہ خصوصی)بریشیا میں الخدمت گروپ کے قیام کا اعلان، سریزو چوک کی معروف شخصیات سجاد مہر ساہووالا اور راجہ وسیم آرگنائز خدمت گروپ نامزد ،تفصیلات کے مطابق الخدمت گروپ سریزو بریشیا اٹلی کے بانی رہنما نوجوان سماجی نشخصیت سجاد مہر اور یوتھ سریزو کے صدر راجہ وسیم نے نے کہا ہے کہ ہم انشاء اللہ اپنے بھائیوں اور دوستوں کے تعاون سے مل کر کام کریں گے اور جہاں تک ممکن ہوا ہم کمیونٹی کی خدمات میں شاندار کردار ادا کریں گے اور اٹلی میں موجود کمیونٹی کی خدمت بغیر کسی لالچ اور مطلب کے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر کریں گے، انشاء اللہ اس ہفتہ کو خدمت گروپ کا اجلاس طلب کریں گے اور دوستوں کی مشاورت سے اہم اعلان بھی کریں گے ۔۔۔۔۔۔