تارکین وطن کی خبریں
ارداے کی پختگی کچھ پانے کی لگن اور بلند عزئم ہو تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو زیر نہیں کرسکتی ۔شفیق حیدر ورک ویلفیر اتاشی پاکستان ایمبیسی کوریا۔

کوریا(شوکت علی)پاکستانی سفارت خانہ کوریا کا خوشحال وطن واپسی معلوماتی پروگرام پاکستانی سفارت خانہ کوریا HRD کوریا سپورٹ سنٹر انچھن کے تعاون سے کمائی محفوظ کر کے وطن واپسی پر بہتر کاروبار کرنے کے لئے معلوماتی پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں شفیق حیدر ورک ویلفیئر آتاشی پاکستان ایمبیسی کوریا نے ورکرورں سے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ممالک کام کرنے والے لوگ اکثر اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم غیر ضروری اخراجات میں استعمال کر دیتے ہیں ۔ جیسے گھر کی تعمیر کسی ایسی جگہ یعنی کسی دیہات میں یا کسی ایسے کاموں میں جس کا ان کو وطن واپسی پر کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور وہ اپنی محنت کی کمائی برباد کر دیتے ہیں جو کہ ایک تلخ حقیقت ہے ۔ اس پروگرام میں آپ کو آگاہی دینا ہے کہ اپنی محنت سے کی ہوئی کمائی کو اچھے طریقہ سے محفوظ کریں تاکہ آپ وطن واپسی پر بہتر کاروبار کر کے ایک کامیاب خوشحال زندگی گزار سکیں ۔ اس پروگرام میں شریک کامیاب لوگوں نے اپنی کامیابی کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے کس طرح اپنی کمائی کو محفوظ کیا اور بہتر جگہ سرمایہ کاری کی اور آج کامیاب کاروباری شخصیت میں شامل ہیں ۔جن میں مدثرعلی چیمہ صدر PBA، شہزاد احمد بھٹی، مردان علی قادری، کاظم علی، جہانزیب شامل ہیں ۔بعد میں پاکستانی سفارت خانہ کے سٹاف نے معلوماتی لنک بھی اور ویب کی انفارمیشن مہیا کی۔ورکروں نے ورکشاپ میں شامل افراد کی باتوں کو بڑی دل جمی اور توجہ سے سنا۔ورکروں نے اس کاوش پر پاکستان ایمبیسی اور ایچ آر ڈی کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے اختتام پر شفیق حیدر ورک نے ورکروں سے فردن فردن ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو بلند کیا۔اور کہا کہ اللہ نے آپ کو ایک نادر موقع دیا ہیں۔اور آپ کو اپنی خوش قسمتی پر ناز اور بارگاہ الہی میں شکر گزار رہنا چاہیے ۔آگے آپ نے بہتر حکمت عملی سے راستے کا چناو کرنا ہیں۔تاکہ آپ بھی ایک کامیاب انسان بن سکے۔


واپس جائیں