تارکین وطن کی خبریں
وکل کمیونیٹی کو ایک دوسرے سے منسلک ہوئے بغیر محبت بھائی چارے کی فضا سست رفتاری سے پروان چڑھتی ہے۔اور ہم کو ایک دوسرے کے ساتھ مل جلکر ہی رہنا ہی موجودہ معاشرے کا تقاضا ہے۔چیرمین پاکستانی کمیو نیٹی کوریا۔شفیق خان۔

کوریا(شوکت علی)انچھن سٹی میں ملٹی کلچر پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے چیرمین شفیق خاں صاحب اور ممبران نے بھرپورشرکت کی۔اس کے علاوہ کورین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اور دوسرے ممالک کے ملٹی خاندانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔پروگرام کی انتظامیہ نے کہا کہ اسطرح کے پروگرام آپس میں محبت کے فروغ کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں ۔اور کہا کہ دیار غیر میں جاکر آباد ہونا ایک زندگی کا تلخ تجربہ ہوتا ہے جو کہ آنے والی نسلوں تک سبق دے جاتا ہیں ،کسی بھی ملک کے کلچر کے اندر خود کو ڈاھلنا مشکل عمل ہیں۔ہم غیر ملکیوں کی تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں جو کہ اپنا گھربار خاندان سب کو کچھ چھوڑ کر دیار غیر میں بیھٹے ہیں ،ہماری گورنمنٹ آئے روز غیر ملکیوں کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھارہی ہیں .اپ بھی کوریا کو اپنا گھر سمجھے اور ایک دوسرے کو تحمل سے برداشت کریں۔تاکہ زندگی کی خوشیاں خوب انجواے کرے۔


واپس جائیں