چوہدری مجید اور رانا خادم حسین روضہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر میاں محمد نواز شریف صاحب کے ہمراہ موجود ہیں.
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)چوہدری مجید سرپرست اعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب اور رانا خادم حسین نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں. اس موقع پر مرزا الطاف صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب بھی ان کیساتھ موجود ہے. جس کے بعد انہوں نے میاں نوازشریف کیساتھ تفصیلی ملاقات کی. موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. اور میاں نوازشریف کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا. یاد رہے کہ یہ تینوں شخصیات میاں نواز شریف کے نہ صرف دیرینہ ساتھیوں میں سے ہیں بلکہ ان کیساتھ میاں نواز شریف کا انتہائی عقیدت اور احترام کا رشتہ ہے. اور میاں نوازشریف صاحب اپنے پر وزٹ کے دوران ان کیساتھ ملتے ہیں. اور ان کی بھی شدت سے خواہش رہتی ہے اپنے قائد کیساتھ ملاقات کرکے ان کیساتھ مختلف ایشوز ڈسکس کئے جائے.