تارکین وطن کی خبریں
ناروے۔ معروف کالم نگار و شاعر امجد اسلام امجد اور معروف مزاحیہ شاعر خالد مسعود خان کا اوسلو پہنچنے پر شاندار استقبال

اوسلو(عقیل قادر) غزالی ایجوکیشن فورم ناروے کے صدر نذر حسین عباس نے معروف ادیب و کالم نگار امجد اسلام امجد ، معروف کالم نگار و مزاحیہ شاعر خالد مسعود خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان سید عامر محمود جعفری کا اوسلو میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں انکا دورہ اور پروگرامز ایک عظیم کام کی تکمیل کا حصہ ہیں۔

پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی تربیت کا معیاری پروگرام غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی شاندار کامیابی کی علامت ہے۔ انہوں نے غزالی ایجوکیشن فورم کے آنے والے پروگرامز کے لیے کامیابی کی دعا کی اور یورپ میں رہنے والوں کو ان پروگرامز میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ ناروے، ڈنمارک ، سپین اور فرانس میں ہونے والے پروگرامز اس دورے کا حصہ ہیں۔

27 اکتوبر ۔ستاونگر ۔ناروے 28 اکتوبر۔ اوسلو۔ناروے 29 اکتوبر۔کوپن ہیگن ڈنمارک 4 نومبر قرطبہ ۔سپین 5 نومبر ۔پیرس فرانس۔


واپس جائیں