تارکین وطن کی خبریں
ای-9 ورکرز کے لیے اوری بینک کی جانب سے خوشخبری بروز چھٹی بینک کھولنے کی یقین دہانی۔۔

کوریا(شوکت علی)جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی افراد عرصہ دراز سے مطالبہ کرتے آۓ ہیں کہ انہیں اپنے وطن لیگل طریقے سے پیسے بھیجنے کے لیے مناسب فیس اور بہتر سہولت کے ساتھ کوئی بھی بینک ہفتہ یا اتوار کے دن بینک اوپن کرکے اپنی خدمات فراہم کرے۔ تاکہ پاکستانی ورکرز کو کام کے دوران چھٹی لے کر بینک نہ جانا پڑے۔ کوریا میں چند ایک بینک غیر ملکی ورکرز کی سہولیات کے چھٹی والے دن اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح اووری بینک والوں نے بھی غیر ملکی ورکرز کی سہولت کے لیے اپنی ایک برانچ مہینے میں ایک دن اتوار کے دن کھولنے کا وعدہ کیا ہے بشرطیکہ بینک کا وزٹ کرنے والے ورکرز کی تعداد کم از کم 50 سے زیادہ ہو۔ جن ورکرز کا اکاونٹ اووری بینک میں نہیں ہے ان کا اکاونٹ بھی اوپن کیا جاے گا۔ اس کے علاوہ پیسے بھیجنے کی فیس کٹوتیاں ان سب کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ اووری بینک کھیونگی دو 1 نمبر لائن گورو اسٹیشن کے 3 نمبر گیٹ سے باہر نکلنے پر 3 منٹ پیدل مسافت پر ہے۔ جو حضرات اس برانچ سے قریب ہیں اور اتوار کے دن بینک سے اپنے وطن پیسے بھیجنا چاہتے ہیں وہ عمران سعید سے رابطہ کریں۔ 50 یا اس سے زیادہ ورکرز کا گروپ پورا ہونے پر ہی بینک والوں سے اتوار کے دن بینک اوپن کرنے کی درخواست کی جاے گی۔


واپس جائیں