تارکین وطن کی خبریں
پاکستان کے سیکرٹری کامرس محمد یونس اور سپین میں پاکستان کے سفیر رفعت مہندی کی سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سینیٹ میں سوشلسٹ پارٹی کے سنیٹرز سے جی ایس ٹی پلس کے سلسلے میں اہم ملاقات.

اسپین ( بیورورپورٹ ( پاکستان کے سیکرٹری کامرس محمد یونس اور سپین میں پاکستان کے سفیر رفعت مہندی کی سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سینیٹ میں سوشلسٹ پارٹی کے سنیٹرز سے جی ایس ٹی پلس کے سلسلے میں اہم ملاقات. اس موقع پر سپین میں کمرشل کونسلر ڈاکٹر حامد علی. امتیاز فیروز گوندل. فصیح احمد. سوشلسٹ پارٹی ڈویژن بارسلونا کے نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق نے بھی شرکت کی. یورپین یونین سے جی ایس ٹی پلس کی منظوری کے بعد حکومت پاکستان کی طرف جن ممالک. یا سیاسی جماعتوں نے اس وقت ساتھ دیا تھا. ان سے ملاقاتوں کا مقصد جنوری 2018 میں ایک بار پھر پاکستان کے لیے لابنگ کرنا ہے. اس موقع پر سوشلسٹ پارٹی کے سینیٹر اوسکر لوپز. لاورا بایارین نے ہمیشہ کی پاکستان کی ہر ممکن حمایت کا وعدہ کیا اور کہا کہ جہاں بھی پاکستان کو ہماری حمایت حاصل ہوگی. اس موقع پر سیکرٹری کامرس نے سینیٹر اوسکر لوپز اور لاورا بایارین کو گفٹ بھی پیش کیا. اس اہم ملاقات کا اہتمام سوشلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما حافظ عبدالرزاق صادق نے کیا تھا


واپس جائیں