ان شااللہ 29 اکتوبر بروز اتوار بمقام اسلامک سنٹر بریشیا بوقت 3 بجے کشمیر کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا ج۔حنان طاھر گمن
اٹلی(نمائندہ خصوصی)تحریک کشمیر اٹلی کے میڈیا سیکڑیڑی حنان طاھر گمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا انشااللہ 29 اکتوبر بروز اتوار بمقام اسلامک سنٹر بریشیا بوقت 3 بجے کشمیر کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا جسکہ کے مہمان خصوصی جناب سابق امیر جماعت اسلامی کشمیر و ممبر آف قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر عبدالرشید ترابی صاحب ھوں گئے اور خصوصی خطاب بھی فرمائیں گئے صدر تحریک کشمیر اٹلی فیصل اسلام نے عوام الناس سے بھر پور شرکت کی اپیل کی۔