تارکین وطن کی خبریں
عوامی نیشنل پارٹی پختون اولس کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں پختونوں کے حقوق کیلئے لڑنا عوامی نیشنل پارٹی کا اہم مشن ہے۔ ملک نسیم خان

(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے نوجوان لیڈر ،خدائی خدمتگار، سابق ضلعی صدر اور پی کے 8 کے امیدوار ملک نسیم خان کا شمار پشاور کے ایماندار اور فرض شناس سیاست دانوں میں ہوتا ہےخدائی خدمتگار ملک نسیم خان 1977میں پشاور چارسدہ روڈ لڑمہ میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے اور اعلی تعلیم PF ڈگری کالج پشاور سے حاصل کی ملک نسیم خان1998،اور 1999 میں عوامی نیشنل پارٹی کے سالار تھے 2007میںں ملک نسیم خان پشاور ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے 2011 میں پشاور ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مامور تھےاور 2014 میں عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ پشاور کےصدر منتخب ہوئے خدائی خدمتگار ملک نسیم خان نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے پیلٹ فارم پر آواز اٹھائی ان کی خدمات عوامی نیشنل پارٹی کیلئے قابل ذکر ہیں ملک نسیم خان نےمیڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے کے مسائل سے غافل ہے صوبائی حکومت کی وجہ سے صوبہ بہت سے مسائل سے دوچار ہیں انہوں نے این اے 4 الیکشن کے حوالے سے کہا کہ NA-4 کی جیت عوامی نیشنل پارٹی کی جیت ہے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پختون عوام کے مسائل کو حل کیا ہے اور پختون قوم عوامی نیشنل پارٹی کے خدمات سے متاثر ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف،جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، اب صرف نام کی پارٹیاں ہےاور صرف اپنے مفادات کیلئے سرگرم ہے عوام کے مسائل سے انکا کوئی لینا دینا نہیں ہے ابھی تک صوبائی اور مرکزی حکومت عوام کے ساتھ صرف وعدوں میں مصروف ہے جو قابل افسوس ہے این اے 4 کے امیدوار خوشدل خان کی خدمات عوامی نیشنل پارٹی کیلئے قابل ذکر ہیں پختون قوم کو چاہئے کہ این اے 4 ایکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب کریں اور خیبر پختونخواہ کو موجودہ کرپٹ سیاست دانوں سے نجات دلادیں اور پختون قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں


واپس جائیں