ایمبیسی آف پاکستان الریاض کے جانب سے کنگ فہد کلچر سنٹر کے خوبصورت وعریض حال میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا.
سعودی عرب(سید شاہ خسرو جان)ایمبیسی آف پاکستان الریاض کے جانب سے کنگ فہد کلچر سنٹر کے خوبصورت وعریض حال میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا. جس میں قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فنکار، کلاسیکل موسیقی کا بادشاہ اور غزل کے فن سے آشنا جناب حامد علی خان صاحب پاکستان سے خصوصی دعوت پر تشریف لائے تھے. اس میوزیکل نائٹ میں جہاں پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی کثیر تعداد میں شرکت کیا، اس کیساتھ ساتھ سعودی اعلی حکام بھی اس میں شریک ہوئے. پروگرام کا آغاز سفیر پاکستان کے خطاب کے بعد کیا گیا. جس میں سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے سب کو ویلکم کیا اور اس پروگرام میں شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا. میوزیکل نائٹ کا باقاعدہ آغاز استاد حامد علی خان صاحب نے خوبصورت راگ کے سروں سے شروع کیا، ابتداء جتنا خوبصورت انتہا اتنی پرجوش. ہر آئٹم دوسرے سے اعلی اور ہر انداز دوسرے سے اچھا نظر آیا. ایسے ایسے غزلیں جو واقعی اس کے اصل شکل میں گائے گئے. جس میں سرفہرست، ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے اور وہ آئٹم جو کبھی سابق صدر جنرل پرویز مشرف صاحب اپنے گھر میں استاد حامد علی خان صاحب کیساتھ گایا کرتے تھے. واقعی اس کی انداز گائیکی کو حاضرین محفل نے بہت انجوائے کیا. ( لاگے رے تو سا لاگی) ہر غزل اور نغمے کو اس کے اوریجنل انداز میں گایا گیا. سینکڑوں کے حساب سے لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کیا. اس پروگرام میں جہاں الریاض کے سب سے خوبصورت جگہ کا انتخاب کیا گیا تھا، وہی پر اس کو بہت خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا. درجنوں رضاکاروں نے اس کو بہت خوبصورت انداز میں ترتیب کیا تھا. جہاں دیار غیر میں پاکستانیوں کو پاکستانی میوزک سننے کو ملا، ساتھ ہی پاکستانی کھانوں کو بھی لوگوں نے بہت پسند کیا، ریاض شہر میں موجود پاکستانی ہوٹل انتظامیہ نے اپنے اپنے ہوٹلز کے سٹالز لگائے ہوئے تھے، اور اپنے اپنے خاص کھانوں سے لوگوں کے دلوں کو خوش کررہے تھے. ( جس میں حلیم، بریانی، باربی کیو، کباب، قلفیاں اور مختلف چیزیں موجود تھے. جہاں پر مختلف مکتب فکر کے لوگ اس پروگرام کا حصہ رہے وہی پر سیاسی لیڈران، میڈیا کے نمائندے، ایمبیسی آفیشلز، مختلف کاروباری شخصیات سمیت پاکستانی خواتین وحضرات شریک رہے. پروگرام میں صدر الریاض ریجن پاکستان مسلم لیگ (ن) جناب رانا خالد صاحب، جناب چودھری مجید صاحب، جناب ناصر محمود صاحب، جناب چودھری خادم حسین صاحب، جناب زاہد افضل سندھو صاحب، جناب چودھری اکرام صاحب، جناب حاجی احسان دانش صاحب ،جناب عامر محمود ڈوگر صاحب، جناب رانا شبیر صاحب، راجہ یعقوب صاحب، ملک حسنین صاحب، طاہر خان صاحب، ملک جی ایم صاحب، محمد زبیر صاحب، پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور بابائے الریاض جناب قاضی محمد اسحاق میمن صاحب , احسان عباسی صاحب اور پاک سرزمین کے جناب حنیف بابر صاحب، اے این پی کے ظہور احمد خان صاحب ، تحریک انصاف کے گل زیب کیانی صاحب اور رانا کاشف رضا صاحب، خرم خان صاحب، قومی وطن پارٹی کے کارکنان اور دوسرے شخصیات اپنے دوستوں اور کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے. اور اس پروگرام کو خوب انجوائے کیا. ہم سب دل کے گہرائیوں سے ایمبیسی آف پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے کمیونٹی کو ایک اتنا خوبصورت موقعہ فراہم کیا کہ وہ وطن سے باہر ہوکر بھی وطن کی یاد تازہ کرے. جناب محمود لطیف صاحب نے اس پروگرام میں انتظامات کے حوالے سے جو خدمات پیش کئے. قابل ستائش ہیں. اللہ ان کو مزید ہمت و حوصلہ عطا کرے.